ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / موڈ بیدری: جھاڑیوں میں لٹکتی ہوئی خاتون کی لاش دستیاب۔ قتل کا شبہ

موڈ بیدری: جھاڑیوں میں لٹکتی ہوئی خاتون کی لاش دستیاب۔ قتل کا شبہ

Tue, 26 Sep 2017 13:05:07    S.O. News Service

موڈبیدری 26؍ستمبر(ایس او نیوز) پاڈو کوناجے پولیس اسٹیشن کی حدود میں جھاڑیوں کے جھنڈ کے اندر ایک خاتون کی لٹکتی ہوئی لاش برآمد ہوئی ہے جس کے تعلق سے شبہ ہے کہ یہ ایک قتل کی واردات ہوسکتی ہے۔

ہلاک شدہ خاتون کی شناخت گنگو پوجارتی (60سال)کے طور پر کی گئی ہے۔ اس بزرگ خاتون کے لاپتہ ہونے پر جب اس کے رشتے داروں نے تلاش شروع کی تو اس کے گھر کے پاس ہی موجود جھاڑیوں کے جھنڈ میں لاش برآمد ہوئی۔ حیرت انگیز بات یہ تھی کہ گنگو کے ہاتھ پیچھے کے طرف بندھے ہوئے تھے۔ اس سے گمان ہوتا ہے کہ اس کو قتل کرنے کے بعد درخت سے لٹکایا گیا ہے یا پھر درخت سے لٹکا کر پھانسی دی گئی ہے۔

موڈبیدری پولیس نے موقع واردات پر پہنچ کر لاش کو درخت سے اتارا معاملہ درج کرتے ہوئے پوسٹ ماٹم کے لئے بھیج دیا۔تحقیقات جاری ہے۔


Share: